- الإعلانات -

امریکا میں 12 خطرناک قیدی مکھن کی مدد سے جیل سے فرار

واشنگٹن: 

امریکی ریاست الاباما میں خطرناک جرائم میں ملوث 12 قیدی  مکھن کی مدد سے جیل سے فرار ہوگئے۔

والکر کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ جم انڈر ووڈ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قیدی صرف  مکھن کی مدد سے جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل جیل میں نیا گارڈ تعینات ہوا جس کے پاس 140 اسیروں کا کنٹرول تھا جن میں یہ 12 قیدی بھی شامل تھے۔ ان کے پاس مکھن تھا جس سے انہوں نے اپنی بیرک پر لکھا نمبر تبدیل کرکے اس پر باہر کھلنے والے دروازے کا نمبر لکھ دیا۔

جم انڈر ووڈ نے بتایا کہ اس کے بعد ایک قیدی نے کنٹرول روم میں موجود نئے گارڈ سے کہا کہ دروازہ کھولو مجھے واپس اپنی بیرک میں جانا ہے، حالانکہ اس وقت وہ اپنی بیرک کے اندر ہی کھڑا تھا، نیا گارڈ چونکہ قیدیوں سے ناواقف تھا اس لیے جھانسے میں آگیا اور اس نے نادانستہ طور پر بیرک کا دروازہ کھول دیا جس کے نتیجے میں  قیدی بیرک سے باہر نکل گئے لیکن جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے کا مرحلہ ابھی باقی تھا، سب سے پہلے  انہوں نے قیدیوں والا لباس اتارا اور پھر خاردار تاروں پر کمبل ڈال کر دیوار پھلانگتے ہوئے باہر نکل گئے۔