- الإعلانات -

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مزید تین طیارے شامل

کراچی: 

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مزید تین طیارے شامل ہوں گے جو اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مزید تین اے 320 ماڈل کے طیارے شامل ہونے جارہے ہیں جو اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے جب کہ اسی معاہدے کا ایک جہاز گذشتہ دنوں کراچی پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویت نام کی کمپنی سے اے تھری ٹین طیارے 3 ماہ کی ویٹ لیز پر لئے گئے ہیں جب کہ یہ طیارے فضائی بیٹرے میں پیدا ہونے والی کمی کو پورا کریں گے۔