- الإعلانات -

گوگل پکسل 2 بھی بیزل لیس اسکرین کے ساتھ

گوگل نے گزشتہ سال اپنا پہلا اسمارٹ فون پکسل متعارف کرایا تھا، جسے 2016 کا سب سے بہترین فون بھی قرار دیا گیا اور اب اس کا نیا ورژن سامنے آنے والا ہے۔

اگرچہ گوگل نے اب تک اس کی تاریخ رونمائی کا کوئی اعلان نہیں کیا مگر آئی فون ایٹ اور گلیکسی نوٹ ایٹ کی طرح پکسل ٹو کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

اب کی بار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک آن لائن ریٹیلر موبائل فن نے گوگل پکسل ٹو کی تصاویر کی لیک کی ہیں۔

اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اسے یقین ہے کہ نیا گوگل فون اسی طرح کا ہوگا۔