- الإعلانات -

فیس بک اسنیپ چیٹ کے خطرے سے نجات پانے کے قریب؟

انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کا فیچر اسٹوریز چرا کر اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا اور آج اسے  ہوگیا جس کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور روزانہ پچیس کروڑ افراد اسے استعمال کررہے ہیں۔

2 اگست 2016 کو فیس بک نے پہلی بار اسنیپ چیٹ پر حملہ کرتے ہوئے اس کے اہم ترین فیچر اسٹوریز کو اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا حصہ بنایا تھا۔

اب ایک سال پورے ہونے پر انسٹاگرام نے اس کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روزانہ پچیس کروڑ افراد اسٹوریز کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں جبکہ اسنیپ چیٹ کے کل صارفین کی تعداد صرف 17 کروڑ سے بھی کم ہے۔

اسی طرح اوسطاً 25 سال سے کم انسٹاگرام صارفین روزانہ اوسطاً 32 منٹ اس ایپ پر گزارتے ہیں، جبکہ اس سے زائد عمر کے افراد میں یہ اوسط 24 منٹ ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے اسنیپ چیٹ کی مقبولیت کو روکنے کے ہدف کو کافی حد تک حاصل کرلیا ہے، جس کے ماہانہ متحرک صارفین کی شرح ایک سال میں 17 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کے کئی فیچرز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا اور اب فیس بک کی حریف ایپ اس کے نتیجے میں مشکل کا شکار ہوچکی ہے