- الإعلانات -

شوہر سے ویڈیو کال کے دوران بنگلہ دیشی ماڈل کی خودکشی

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ ماڈل نے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

دی انڈیپینڈنٹ کی ایک کے مطابق ریسیلا بنت وزیر نامی ماڈل کی لاش بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ان کے گھر پر پائی گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسیلا بنت وزیر کی ایک تین سالہ بیٹی بھی ہے، جو اس واقعے کے وقت اپنی نانی کے گھر پر تھی۔