- الإعلانات -

ریحام خان نے کتاب لکھ دی تو عمران خان کا کیا بنے گا؟ حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اخلاقی طور پر الزامات کا جواب دینا چاہیے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ایک کیس سے نکلیں گے تو دوسرے میں پھنس جائیں گے، عمران خان ہمیں جتنی مرضی گالیاں دیں مگر قوم کو بلیک بیری دکھائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریحام خان نے کتاب لکھ دی تو عمران خان کا کیا بنے گا؟ عمران خان عوام سے معافی مانگ لیں۔