- الإعلانات -

کے پی اسمبلی: لیگی خواتین نے عمران خان کیخلاف قرارداد جمع کرا دی

عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات کا ہنگامہ جاری ہے۔ مسلم لیگ خیبر پختونخوا کی خواتین ارکان اسمبلی اس سلسلے میں میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے عائشہ گلالئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ قرارداد ایم پی ایز ثوبیہ ناز، آمنہ سردار اور رقیہ حنا نے جمع کرائی۔ لیگی ایم پی اے ثوبیہ ناز کہتی ہیں، عمران خان پر آرٹیکل 62، 63 لاگو کیا جائے۔

لیگی خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک عام بات ہے، مشکل کی اس گھڑی میں تمام خواتین عائشہ گلالئی کے ساتھ ہیں۔