- الإعلانات -

ینگ ڈاکٹرز کی ڈھٹائی برقرار، سینئر ڈاکٹرز میدان میں آ گئے، ہڑتال ناکام

مسیحا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں مریضوں کو سسکتا چھوڑ کر تیسرے روز بھی ہڑتال رکھی جاری رکھی اور او پی ڈیز، ان ڈور میں ڈیوٹی سے غائب رہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض پریشان ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کو مریضوں پر رحم نہ آیا جس پر سینئر ڈاکٹرز نے چارج سنبھال لیا اور ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں کام جاری رکھا۔ مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کا خمیازہ ہر بار کی طرح غریب عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے، حکومت ریلیف کیوں نہیں دیتی؟