- الإعلانات -

آرمی چیف کی قندھار میں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق، جنوبی افغانستان میں قندھار کے قریب نیٹو کے ایک قافلے پر طالبان کے خودکش حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی افواج پر حملے کی مذمت کی ہے اور سپیشل فورسز کے 2 جوانوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم لواحقین کی تکلیف و نقصان کو سمجھ سکتے ہیں اور اس پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔