- الإعلانات -

خود دہشتگردی کروا کر الزام پاکستان پر لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو سپانسر کیا، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیا، دہشتگردی اور سمگلنگ کے خلاف سرحد کے دونوں جانب کارروائی پر زور دیا، نفیس زکریا نے بتایا کہ امریکی نمائندہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان خطے سے متعلق پالیسی کے جائزے کے لئے ہے، ترجمان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں روکے جانے کی خبروں پر تبصرے سے گریز کیا۔

نفیس زکریا نے کہا خود دہشت گردی کروا کر الزام پاکستان پر لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، قابض بھارتی فوج نے مزید 8 کشمیری شہید اور 110 زخمی کر دیئے، چھ ہفتوں سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی۔