- الإعلانات -

امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، ایران

امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ایران اس کا جواب دے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا ‘ہمارا ماننا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی اور ہم اس پر اپنا ردعمل ظاہر کریں گے’۔

عباس عراقچی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد نئی پابندیوں کو قانون میں تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا۔