- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کو سعودی ایئرپورٹ پر روکنے کی خبر ’جعلی‘

متحدہ عرب امارات کے اخبار ’امارات الیوم‘ نے ان کی ویب سائٹ پر پاکستان کے سابق آرمی چیف اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی اتحادی فوج (آئی ایم اے ایف ٹی) کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی فورسز کی جانب سے ریاض ایئر پورٹ پر روکے جانے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔

 کے مطابق اس سے قبل 29 جولائی کو امارات الیوم نے بظاہر اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف اور آئی ایم اے ایف ٹی کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی فورسز نے ریاض ایئر پورٹ پر روک لیا تھا اور ان کا پاسپورٹ ان سے لے کر انہیں سعودی عرب میں قائم ان کی رہائش گاہ پر واپس جانے کو کہا تھا۔