- الإعلانات -

چیمپئنز ٹرافی کا جشن ختم اب دوبارہ کام کا وقت آگیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے جشن کا وقت ختم ہوگیا اب دوبارہ کام کاوقت آگیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ لینے کے لیے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، بابر اعظم اور اسد شفیق سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جب کہ نئے کھلاڑی بھی آگے آرہے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض اچھے بؤلر ہیں جب کہ فٹنس کے لیے عمر اکمل کو محنت کرنا ہوگی، عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، اب ان پرمنحصر ہےکہ وہ کتنی جلدی وہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔