- الإعلانات -

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی کے بعد ذخائر 20 ارب 28 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمی سے 14 ارب 69 کروڑ ڈالر ہوگئے جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔