- الإعلانات -

سام سنگ کا فلیگ شپ فلپ فون سامنے آگیا

سام سنگ کی جانب سے اگست میں رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 متعارف کرایا جارہا ہے، تاہم اس سے پہلے اس جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے ایک منفرد ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

جی ہاں سام سنگ نے ایک فلیگ شپ جیسا ڈوئل اسکرین فلپ فون متعارف کرایا ہے۔

لیڈر 8 نامی یہ فون دو 4.2 انچ کی اسکرین کے ساتھ ہے، جن میں سے ایک فرنٹ اور دوسری ڈیوائس کے اندر موجود ہے۔