- الإعلانات -

انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مالی 2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ معیشت کو دستاویزی کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرنے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ حد تک کامیاب ہوگئے ۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 16-2015 میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ، جبکہ مالی سال 15-2014 میں 12 لاکھ 10 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا تھا ۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بھاری جرمانوں اور آڈٹ سے بچنے کی خاطر عوام ٹیکس نیٹ میں آرہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکس فائلرز کو پراپرٹی ، گاڑیوں ، بینکوں سے نقد رقم نکالنے اور پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں نان فائلرز کے مقابلے میں فائلرز کو کافی حد تک ریلف دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عوام ٹیکس فائلر کی فہرست میں آنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔