- الإعلانات -

باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے والدین، خاندان اور دوستوں کو چھوڑا۔ لیکن وہ کسی اور کے ساتھ رہنا اور زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہم دونوں کی رضامندی سے ہوئی۔