- الإعلانات -

یورپا فٹبال لیگ ، ایورٹن نے ریوزمبروک کو ہرا دیا

یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں ایورٹن کی ٹیم نے ریوزمبروک کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے ۔ یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں ایورٹن اور ریوزمبروک کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔ ایورٹن اور ریوزمبروک نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی ۔ دونوں کے درمیان پہلے ہاف تک کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ میچ کے 80 ویں منٹ میں ایورٹن نے مخالف ٹیم کیخلاف زبردست گول کر کے برتری ایک صفر کر دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔