- الإعلانات -

نوجوان کرکٹر رومان رئیس کا انگلش کاؤنٹی درھم سے معاہدہ

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس بھی اب کاؤنٹی کھیلتے نظر آئیں گے۔ انگلش کاؤنٹی درھم سے ان کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ این جی او کے تحت چلنے والے سکول کے دورے پر فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ نظریں اب 2019ء کے ورلڈ کپ پر ہیں جس کی تیاری کیلئے انگلینڈ میں کاونٹی کھیلنے سے بہت فائدہ ہوگا۔ رومان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ ہائی پرفارمنس کیمپ میں لڑکے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سکول میں فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے پودہ لگایا اور بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔