- الإعلانات -

فیس بک میں خاموشی سے زبردست فیچر متعارف

فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے بہت بڑی تبدیلی متعارف کرادی جس کا علم کروڑوں افراد کو نہیں ہوسکا حالانکہ وہ کارآمد اور تفریح سے بھرپور ہے۔

اب تک تو سماجی رابطے کی اس مقبول ترین ویب سائٹ پر جی آئی ایف یا اینیمیٹڈ تصاویر کو صرف پوسٹ کیا جاسکتا تھا جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اس امیج کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی پوسٹ کو شیئر کریں۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر حرکت کرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے اتنی بڑی تبدیلی متعارف کرائی۔