- الإعلانات -

ایل جی کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

بیشتر کمپنیوں کے برعکس ایل جی اپنے جلد متعارف کرائے جانے والے فونز کی تفصیلات کو راز میں رکھنا پسند نہیں کرتی بلکہ ان کے فیچرز کو وقت سے پہلے سامنے لانا پسند کرتی ہے اور ایسا ہی اس نے اپنے نئے فلیگ شپ فون وی 30 کے حوالے سے بھی کیا ہے۔

ایل جی وی 30 کو باضابطہ طور پر 31 اگست کو متعارف کرایا جارہا ہے اور جنوبی کورین کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈیوائس 6 انچ کی لگ بھگ بیزل لیس او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہوگی جس میں 2880×1440 پکسل ریزولوشن (18:9 ریشو) ہوگا۔

یہ پہلا ایل جی فون ہے جس میں اتنی بڑی اسکرین دی جارہی ہے تاہم دیکھنے میں یہ گزشتہ سال کے 5.7 انچ کے وی 20 جتنا ہی نظر آئے گا جس کی وجہ بیزل کم کرنا ہے۔

اس ڈیوائس کی اسکرین اتنی بڑی ہے کہ ایل جی کے لوگو کو بھی فون کے بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔