- الإعلانات -

فیس بک کا ‘بیکار ترین’ فیچر اب ڈیسک ٹاپ پر

 انسٹاگرام پر لوگ جتنے شوق سے اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں، فیس بک پر اتنی ہی شدت سے اسے ناپسند کیا جاتا ہے مگر پھر بھی یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ مایوس نہیں ہوئی۔

جی ہاں اگرچہ فیس بک ایپ پر لوگ اسٹوریز کو استعمال نہیں کررہے مگر اب یہ کمپنی اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی متعارف کرانے والی ہے۔

اس وقت اسٹوریز فار ڈیسک ٹاپ کے نام سے اس فیچر کی آزمائش صارفین کی محدود تعداد میں ہورہی ہے اور بہت جلد اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاہم ڈیسک ٹاپ ورژن میں لوگ اپنی اسٹوریز پوسٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ صرف دیکھ سکیں گے اور اگر پوسٹ کرنا ہو تو فیس بک ایپ کا ہی استعمال کرنا ہوگا۔