- الإعلانات -

کراچی سے ڈیڑھ گنا بڑے برفانی تودے کی تصاویر منظرعام پر

جولائی کے شروع میں کراچی سے لگ بھگ ڈیڑھ گنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوکر سمندر میں بہنا شروع ہوگیا تھا۔

انٹارکٹیکا کے برفانی خطے لارسن سی سے الگ ہونے والے اس برفانی تودے کا رقبہ 5800 اسکوائر کلومیٹر، جبکہ وزن ایک کھرب ٹن تھا جو 12 جولائی کو برفانی براعظم سے الگ ہوا۔

سائنسدانوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس برفانی تودے کی علیحدگی اس براعظم کے زمینی حقائق کو بدل کر رکھ دے گی۔