- الإعلانات -

عائشہ گلالئی کے الزامات، کمیٹی غیر جانبدار تحقیقات نہیں کر پائے گی: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو ہمیں خبر ملی تھی کہ (ن) لیگ ہمارے خلاف گری ہوئی مہم شروع کرے گی۔ عائشہ گلالئی کے الزامات کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہے، جو آج اسمبلی میں نظر آ گیا۔ اسمبلی میں آج نئے وزیر اعظم سمیت دیگر نے ایک ہی بات کی۔ ایسی گھٹیا تحریک عمران خان اور پارٹی کیخلاف چلائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمیں (ن) لیگ سے کوئی توقع نہیں ہے۔ عائشہ گلالئی کے الزامات پر بنائی جانے والی کمیٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کر پائے گی۔ جو لوگ ہماری شکل نہیں دیکھنا چاہتے اور اس گندی مہم کے محرک ہیں وہ کمیٹی میں بیٹھیں گے۔ کمیٹی ہمارے سیاسی حریفوں کی ہو گی جو شاف شفاف تحقیقات نہیں کر پائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا جس نے قوم کو لوٹا اسے نااہل کیا گیا۔ توقع تھی کہ پاناما کیس کے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا جائے گا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی نا صرف نفی کی جا رہی ہے بلکہ اسے فکس میچ بھی کہا جا رہا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے خلاف جس طرح کی زبان استعال کی جارہی ہے وہ غیر مناسب ہے۔ ایک میڈیا ہاؤس ججز کیخلاف سٹوری پر سٹوری دے رہا ہے۔ سپریم کورٹ کیخلاف گندی زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے اداروں کیلئے آپ کی رنجش اس نہج پر لیکر جا رہی ہے کہ آپ اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں واضح نظر آ رہی ہیں۔ نواز شریف نااہل ہونے کے باوجود ابھی تک فیصلے کر رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وزیر خارجہ کا عہدہ لینا چاہتے تھے لیکن انھیں سائڈ لائن کر دیا گیا۔ دوسری جانب خرم دستگیر جنہیں دفاع کی الف ب بھی نہیں آتی انہیں وزیر دفاع بنا دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود پی ٹی آئی رہنماء یاسیم راشد کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ حکمرانوں نے دھاندلی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کیلئے پری پول دھاندلی بڑے دھڑلے سے شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی تازہ لسٹ کے مطابق ووٹرز میں اچانک 30 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول آ گیا ہے۔ الیکشن میں صرف چھ ہفتے رہ گئے، لوگوں کو کب بائیو میٹرک پولنگ کے بارے میں ایجوکیٹ کیا جائے گا۔ ہم ووٹرز کی فائنل لسٹ میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں