- الإعلانات -

معافی مانگیں یا 25 کروڑ ہرجانہ ادا کریں، پی ٹی آئی کا عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس

تحریک انصاف کے عہدیدار نے عائشہ گلالئی کو عمران خان پر الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھیج دیا۔ لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی پندرہ دن کے اندر الزامات واپس لے کر معافی مانگیں اور 25 کروڑ ہرجانہ ادا کریں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا، پارٹی خواتین بھی ذہنی کرب میں مبتلا رہیں۔