- الإعلانات -

‘پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا’

ترجمان دفتر خارجہ نے نفیس ذکریا نے کہا کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کر دی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کے مظالم سے متعدد کشمیری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ کشمیری حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ نفیس ذکریا نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔