- الإعلانات -

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری! یوم آزادی پر 3 تعطیلات ہونگی

ملک بھر میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کے شہروں، قصبوں علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجانے کا کام جاری ہے۔ سرکاری، نجی عمارتوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

ایک طرف جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو وہیں سرکاری ملازمین کیلئے بھی خوشخبری ہے اس مرتبہ وہ یوم آزادی کے موقع پر 3 چھٹیوں کے مزے چکھیں گے۔ خیال رہے کہ اس مرتبہ 14 اگست کا دن پیر کے روز آ رہا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز سرکاری ملازمین کی ویسے ہی تعطیلات ہوتی ہیں۔