- الإعلانات -

باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے اور فریال نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ لیکن اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ شروع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو چھوڑ دیا۔

عامر خان نے یہ شکوہ کیا کہ فریال ہمیشہ سے کسی اور کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ دوسرا شخص کوئی اور نہیں، ایک باکسر ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہیں فریال سے علیحدگی پر کوئی دکھ نہیں۔

عامر خان نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلنے والے نہیں۔ اس لیے فریال انھیں اس شخص کی تصویریں نہ بھیجے جسے وہ پسند کرتی ہے۔

انھوں نے فریال کے کچھ میسیجز بھی شیئر کیے جو بظاہر کسی اور شخص سے بات چیت پر مشتمل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہے وہ فریال جس کی خاطر میں نے خاندان اور دوستوں تک کو چھوڑ دیا۔