- الإعلانات -

دہشتگردوں سے 90 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرا لیا ہے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادیِ راجگال کا دورہ کیا اور آپریشن خیبر فور میں شریک افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر پاک فضائیہ کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، ریاست کی عملداری بحال ہو رہی ہے اور قوم کے تعاون سے پرامن اور خوشحال پاکستان کی طرف گامزن ہیں۔