- الإعلانات -

جدہ کے قریب سب میرین کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

جنرل منیجر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن عمران جنجوعہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ گزشتہ رات جدہ کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آنے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انجینِئرز فالٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اتوار تک مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ سب میرین کیبل میں فالٹ آنے سے گزشتہ رات سے انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔