- الإعلانات -

‘پی سی بی ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنا سکیں’

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان کا کہنا تھا کہ شہریار خان نے اپنا ٹینیور پورا کر لیا، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پر میچ فکسنگ کا دھبہ نہیں لگنا چاہیئے تھا، لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے۔ موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا مستقبل سیاست میں اچھا ہو سکتا ہے۔