- الإعلانات -

‘سرائیکی و سیب سے بننے والے وزرا کی اُوقا ت ایک خاکروب سے بڑھ کر نہیں’

ملتان پریس کلب میں پریس کا نفر نس کر تے ہو ئے جمشید دستی ودیگر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے قو می خزانے پر بوجھ ڈال کر وزرا کی فوج ن لیگ کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے ہے۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ عمران خان کا دل سے احترا م کر تا ہو ں، عائشہ گلالئی کی شکل میں عمران خان کے خلاف ایک بڑ ی سازش رچی جا رہی ہے خد شہ ہے کہ عا ئشہ گلالئی کو قتل کر کے عمران خان کو پھنسا دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈ جسمنٹ ہو سکتی ہے مگر مصطفی کھر اور معظم جتوئی جیسے وڈیروں کا مقابلہ ضرور کروں گا۔ انہوں نے کہا سرائیکی و سیب سے بننے والے وزرا کی اُوقات ایک خاکروب سے بڑھ کر نہیں ملک کو لوٹنے والوں کو چوراہوں پر لٹکایا جا ئے اور ان کے جنازے تک نہ پڑھائے جا ئیں۔

شیخ رشید پر مبینہ حملہ کے حوالے سے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر قومی اسمبلی اور لال حویلی میں حملہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے کیا اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز، شہباز اور راناثنا اللہ ہو نگے۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین کی مکمل حمایت اور ان کی کمپئین چلانے کا اعلا ن کیا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ عید سے قبل جلا لپور پیروالہ سے ملتا ن فری بس سروس چلا ئیں گے۔