- الإعلانات -

موبائل کے ذریعے امریکیوں کا ڈیٹا چین منتقل ہونے کا انکشاف

حال ہی میں آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی امریکا کی کمپنی ایمازون کے بانی نے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایمازون اپنی مصنوعات اور اصولوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، مگر ایک سال قبل ایمازون کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ’بلیو‘ نامی اسمارٹ موبائل کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلیو اسمارٹ موبائل کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری ہوکر چین منتقل ہونے کے انکشاف کے بعد کمپنی نے موبائل فون کی فروخت بند کردی۔

کمپنی نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ بلیو اسمارٹ موبائل میں سیکیورٹی کمزوریوں کے انکشاف کے بعد موبائل کو ایمازون سے ہٹادیا گیا، اب یہ موبائل مزید فروخت کے لیے پیش نہیں ہوگا۔