- الإعلانات -

خواتین کے الزامات کی بھرمار، مستقل بنیادوں پر اخلاقات کمیٹی بنانے کا فیصلہ

عائشہ گلالئی کے الزامات پر پورے پارلیمان کی نہیں قومی اسمبلی کی خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنے گی، سپیکر سردار ایاز صادق نے مستقل بنیادوں پر 20 رکنی کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ مستقبل میں بھی ایسی کسی شکایت کو اخلاقیات کمیٹی ہی دیکھے گی۔

ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی میں 13 حکومتی اور سات اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ دو روز میں قائم کر دی جائے گی۔ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کا معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ مستقبل میں بھی اگر کسی رکن نے دوسرے رکن کی شکایت کی تو اسے بھی اخلاقیات کمیٹی دیکھے گی۔