- الإعلانات -

نواز شریف اپنے الوداعی دورے کر رہے ہیں :بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت ملک بھر میں اپنے الوداعی دورے کر رہے ہیں ، میڈٰیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف الیکشن سے فرار ہوگئے ہیں جو درست نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمیں آمروں کے لائے ہوئے قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی ، آمروں کے یہی قوانین تھے جس کی وجہ سے میرے والد آصف علی زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اس وقت جس مقام پر ہیں اور پاکستانی سیاست کو جس سمت لے جا رہے ہیں وہ درست رویہ نہیں ،

دوسری طرف عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جو الزامات عائد کئے وہ درست نہیں ہوا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیئیں تاکہ اگر ان میں کوئی صداقت ہے تو اس کو سامنے لایا جائے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے کو جب خود الزامات کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگیا ۔