- الإعلانات -

‘جماعت اسلامی کو عائشہ گلالئی کے معاملے پر ردعمل کی وضاحت دینا ہو گی’

تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کٹھ پتلی حکومت اور کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جنہیں ساری ہدایات سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مل رہی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو عائشہ گلالئی کے معاملے پر فوری رد عمل نہیں دینا چاہئے تھا۔

نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مکمل حمایت عائشہ احد کے ساتھ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انہیں بھی انصاف ملے۔ تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ نوجوان نسل کیلئے اس میں کوئی کشش باقی نہیں رہی، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ذاتیات کی سیاست نہ کریں۔