- الإعلانات -

‘نواز شریف کے جی ٹی روڈ پر جلوس کا مقصد نیب کو دباؤ میں لانا ہے’

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران سپریم کورٹ کے فیصلے کو جھٹلا کر پورا عدالتی نظام تباہ اور جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف اسی روز حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے تھے جس دن ان کی کرپشن بے نقاب ہوئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جی ٹی روڈ پر جلوس کا دوسرا مقصد نیب کو دباؤ میں لانا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ نواز شریف جمہوری نظام تباہ کرنے کیلئے حکومتی وسائل استعمال کر رہے ہیں، تحریک انصاف ان کا فساد برپا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔