- الإعلانات -

نواز شریف کا براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا روٹ تیار

دنیا نیوز نے نواز شریف کے قافلے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے۔ ڈی چوک سے کارواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا۔ فیض آباد سے نواز شریف کا کارواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا۔ نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا۔ روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف لاہور میں داتا دربار بھی جائیں گے۔