- الإعلانات -

‘احتساب مہم میں بڑی کامیابی یہ ملی کہ حکمران جہازوں سے جی ٹی روڈ پر آ گئے’

منصورہ لاہور میں اوور سیز پاکستانیوں کے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران کرسی پر بیٹھ کر عوام کو بھول جاتے ہیں، جنہوں نے عہدوں اورمنصب کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے، احتساب مہم میں بڑی کامیابی یہ ملی ہے کہ حکمران جہازوں سے جی ٹی روڈ پر آ گئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں سیاسی پراپرٹیاں بن گئیں ہیں، سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے، چوکوں اور چوراہوں میں خواتین کا تذکرہ مناسب نہیں، سیاسی نظریات کو گالم گلوچ کی نذر کرنا مذہب اور آئین کے منافی ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ این اے 120 کا الیکشن مقامی الیکشن ہے، اس کی زیادہ اہمیت نہیں، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہئے، الیکشن 2018ء میں بڑی تبدیلی سامنے آئے گی۔