- الإعلانات -

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ایف سی نے بلوچستان کے علاقوں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نی کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ بھی مسمار کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے