- الإعلانات -

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں وجہ تنازع بننے والی لڑکی سامنے آ گئی

باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں طلاق کی وجہ سامنے آ گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق باکسنگ چیمپئن طلاق کے اگلے روز دبئی میں مقامی لڑکی کے ساتھ پارٹی مناتے پائے گئے، گلبہار نامی لڑکی عربی میوزک ویڈیوز میں ماڈلنگ کرتی ہے اور اس کی شکل فریال مخدوم سے ملتی جلتی ہے۔   گلبہار نے عامر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، ساتھ ہی کہا کہ عامر خان کی مرضی سے ویڈیو اپ لوڈ کی۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کے بعد عامر خان نے فریال مخدوم کو طلاق دے دی تھی۔