- الإعلانات -

نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں تیز، پنجاب ہاؤس میں رہنماؤں کی مشاورت

نواز شریف کی لاہور روانگی دو دن بعد متوقع ہے۔ استقبال کی تیاریاں اور حتمی منصوبہ بندی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ نواز شریف بدھ کو جی ٹی روڈ مشن پر نکلیں گے۔ روٹ پلان تیار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی رپورٹس پر بریفنگ دی۔

روٹ پلان کے مطابق، نواز شریف کا کارواں پنجاب ہاؤس سے پہلے ڈی چوک جائے گا۔ پھر بلیو ایریا کی جانب بڑھے گا۔ کارواں فیض آباد سے ہوتا ہوا، مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا۔ روات اور مختلف شہروں سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ وہ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔

سابق وزیر اعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ لیگی رہنماؤں کو بھی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں بینرز اور فلیکسز لگ گئے ہیں۔ کارکن ُپرجوش ہیں۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ بلدیاتی نمائندوں نے ان کے حق میں بھرپور نعرے بھی لگائے۔