- الإعلانات -

بھارتی کرکٹر سری سانتھ پر تاحیات پابندی ہٹا دی گئی

انڈین میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ ہائیکورٹ نے انڈین فاسٹ باؤلر سری سانتھ پر عائد تاحیات پابندی کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے انھیں بحال کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2013ء میں مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر ان پر یہ پابندی عائد کی تھی۔ اس کیس میں ان کے ساتھ راجھستان رائلز کے ساتھی کھلاڑیوں اجیت چندیلا اور انکت چاون کو بھی اس جرم کا مرتکب قرار دیا تھا، تاہم جولائی 2015ء میں سری سانتھ کو ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔