- الإعلانات -

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے تین سو اسی رنز کا مشکل ہدف دیا۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز اٹھارہ کے مجموعی سکور پر میدان سے لوٹ گئے۔ تجربہ کار ہاشم آملہ اور کپتان فف ڈوپلیسی کے درمیان ایک سو تئیس رنز کی شراکت پروٹیز کو میچ میں واپس لے آئی تاہم دونوں بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم دو سو دو رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ مین آف دی میچ معین علی نے دوسری اننگز میں پانچ شکار کیے۔