- الإعلانات -

‘پاک بھارت سیریز کیلئے کوشش کی لیکن بی سی سی آئی نے تعاون نہیں کیا’

پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چئیرمین شہریار خان کو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہ کا ملال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن بی سی سی آئی نے روڑے اٹکائے۔ ایک انٹرویو میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کے ساتھ سیریز کے لیے سرتوڑ کوشش کی لیکن بی سی سی آئی نے تعاون نہ کیا۔ شہریار خان کا تین سالہ مشکل دور آج اختتام پذیر ہو گا۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انہتر سالہ تاریخ میں دو بار چئیرمین بننے والی پہلی شخصیت ہیں۔ پی سی بی کے نئے چئیرمین کے لیے الیکشن نو اگست کو لاہور میں ہو گا جس میں نجم سیٹھی کو منتخب کرنے کی رسمی کارروائی ہو گی۔