- الإعلانات -

اسٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ امریکا کی میڈیسن کیز نے جیت لیا

سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز اور ان کی ہم وطن کوکو وینڈیوے میں مقابلہ ہوا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا۔ سخت مقابلے کے بعد میڈیسن کیز سات چھ سے کامیاب رہیں۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور انہیں دلچسپ کھیل کے بعد چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔