- الإعلانات -

نازیبا میسجنگ، فوکس نیوز کا میزبان نوکری سے معطل

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے میزبان ایرک بولنگ کو ساتھی خواتین ورکرز کو نازیبا تصاویر اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوکس نیوز کے ساتھ سالوں سے وابستہ ایرک بولنگ نے مختلف مواقع پر اپنی ساتھی خواتین کو یہ میسج بھیجے تھے۔ تاہم امریکی اینکر کے وکیل نے ان الزامات کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے الزامات کے بعد ایرک بولنگ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی اینکر کے وکلا نے تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ان کے موکل واپس اپنا پروگرام شروع کر سکیں۔