- الإعلانات -

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی طرف اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم راجا فاروق حیدر خان نے اپنے بیان میں بحیثیت وزیر اعظم حلف سے انحراف کیا ہے جس سے وہ اپنے عہدے کے اہل نہیں رہے ہیں۔
پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی وزیر اعظم فاروق حیدر کے خلاف مذمتی قرادادیں جہاں ایوان کے اندر کا ماحول گرم کرسکتی ہیں وہیں مسلم کانفرنس کی طرف سے دائر کیا گیا نااہلی کا ریفرنس قانونی جنگ بھی حدت لا سکتا ہے۔