- الإعلانات -

انتخابی اصلاحات: الیکشن کمیشن کو رولز بنانے کا اختیار مل گیا

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ اصلاحات سے متعلق ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مکمل آزاد کر دیا گیا ہے، اب الیکشن کمیشن از خود عملے کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لے سکے گا، الیکشن کمیشن کو اپنے رولز بنانے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قوانین تیار ہیں تاہم اگر کوئی ترامیم آئیں تو ہو سکتی ہیں۔