- الإعلانات -

آئی فون 8 کی قیمت کیا ہوگی؟

اگر تو آپ ایپل کے نئے آئی فون 8 کو خریدنے کے خواہشمند ہیں تو جان لیں کہ اسے خریدنے کے لیے جیب کو کچھ زیادہ ہی خالی کرنا پڑے گا۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والی کمپنی فوکس کون (یہ ایپل کے آئی فون کو اسمبل کرتی ہے) کے سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ متوقع طور پر آئندہ ماہ سامنے آنے والا آئی فون ایٹ ‘سستا نہیں ہوگا’۔

لیو زونگ شینگ نامی عہدیدار کے مطابق اس نئے فون کی تیاری پر ہونے والا خرچہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ ڈیزائن کو مکمل طور پر بدلنا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت توقعات سے زیاہد ہوسکتی ہے۔